مکرمی .! رکن پور کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول غوث پور ماچھیاں کی عمارت تعمیر کیے جانے کے پندرہ سال کے اندر ہی متعلقہ محکمہ کی جانب سے خطرناک قرار دے دی گئی تھی ۔خطرناک قرار دی گئی عمارت کے کسی بھی وقت زمین بوس ہوکر سنگین حادثے کا باعث بن سکتی ہے گرنے کے خطرے کے پیش نظر درجنوں بچوں کو انکے والدین سکول سے نکال کر دوسرے علاقوں میں قائم سکولوں میں داخل کروا چکے ہیں جبکہ عمارت کا عارضی متبادل بھی تعمیر نہیں کیا جاسکا اور سکول میں زیر تعلیم طلبہ اور اساتذہ کھلے میدان میں بیٹھ کر موسمی سختیاں جھیلتے ہوئے درس و تدریس کرنے پر مجبور ہیں اہلیان علاقہ، سماجی رہنماؤں، سکول میں زیر تعلیم طلبہ نے وزیر تعلیم سے نوٹس لیتے ہوئے خطرناک قرار دی گئی عمارت گرا کر اسکی ازسر نو تعمیر مطالبہ کیا ہے۔ (علی ایوب رندرکن پور رحیم یارخان)