لاہور(نمائندہ خصوصی سے )حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تصوف کے موضوع پر حضرت داتا گنج بخشؒ کے افکار ونظریات پر مشتمل کتاب "زاد السالکین فی تصوف مرشد الکاملین "کی اشاعت خصوصی طور پر عمل میں لائی گئی ۔ کتاب کی تقریب رونمائی بدست میاں محمود الرشید صوبائی وزیر ہائوسنگ پنجاب اور میاں محمد حنیف چیئر مین ’’92‘‘ نیوز میڈیا گروپ و ممبر امورمذہبیہ کمیٹی داتا دربار ہوئی ۔ محکمہ اوقاف پنجاب حضرت داتا گنج بخش ؒ کے فیوض وبرکات کا بالخصوص دست نگر ہے ، اور ان کے آثارو افکار کو اجاگر اور روشن کرنا اس کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔