کراچی (کلچرل رپورٹر ) معروف اداکارہ رؤف لالہ نے کہا ہے طنز ومزاح پر مبنی اصلاحی ڈرامے عوام کی ڈیمانڈ بن چکے ہیں ۔ بڑی عید پر میرے ڈرامے ’’بکرا ناٹ آؤٹ‘‘ کو میری سوچ سے بھی بڑھ کر رسپانس ملا جس کے لئے عوام کا شکر گذار ہوں جو اپنی فیملیز کے ساتھ ڈرامے میں آئے اور عید کے لئے سجائے گئے ڈرامے کو کامیابی سے ہمنکار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامے کے لئے اویجینل سیٹ لگایا گیا تھا۔ جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں رؤف لالہ، شکیل صدیقی، پرویز صدیقی، مہک نور، صبا شیخ،عامر ریمبو، حنا ملک،شاہدہ مرتضی،شہباز صنم، عبداﷲ لالہ، فائزہ ملک و دیگر فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں نے شہر کی رونقوں میں اضافہ کیا ہے ۔ شائقین بڑی تعداد میں اسٹیج کی طرف دوبارہ آنا شروع ہوئے ہیں جس سے اسٹیج صنعت میں بھی ترقی ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔