چیچہ وطنی/گگو منڈی(نمائندہ 92 نیوز،نامہ نگار) تحصیل چیچہ وطنی کے علاقہ بنگلہ اوکانوالہ کے کئی دیہاتوں میں ٹڈی دل نمودار ہونے سے کسان پریشان ہو گئے ۔ محکمہ زراعت کی طرف سے فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے ، کاشتکاروں میں انتہائی بے چینی پائی جا رہی ہے ،ادھر لاکھوں کی تعدادمیں ٹڈی دل نے گگومنڈی اوراس کے مضافاتی چکوک کارخ کر کے فصلوں،باغات اوردرختوں کے پتوں کاصفایا اور گھروں پربھی حملے شروع کردئیے ہیں۔ٹڈی دل کے خوف سے بچوں اورخواتین نے خود کو کمروں تک محدود کر دیا۔شہریوں کاکہناہے کہ پیشگی اطلاع کے باوجودمحکمہ زراعت نے ٹڈی دل کوتلف کرنے کے لئے کوئی بھی انتظامات نہیں کئے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔