کراچی،گجرات (آن لائن،این این آئی ) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایو شدت اختیار کر کے کیٹگری ون میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے جب کہ کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی،سندھ کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کے مطابق طوفان 'وایو' کراچی کے جنوب سے 800 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے اور جنوب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی طوفان کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ آج شام تک واضح ہوگا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کس حد تک نظر آسکتے ہیں۔ دوسری جانب ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ضلع بدین میں الرٹ جاری کردیا گیا،سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ ، برساتی نالوں کی ہنگامی صفائی کی بھی ہدایات کردی گئی ہیں جبکہ بھارت میں طوفان وایو آج گجرات سے ٹکرائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا، گجرات سے 3لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کے ساحلی علاقوں میں آج اورکل شدید بارشیں ہونگی اور 110کلومیٹرفی گھنٹہ کے رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ طوفان کے زیر اثر گوا، مہاراشٹرا، کرناٹکا میں بھی شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔ طوفان