مکرمی! کراچی میں بجلی کا بحران حد سے زیادہ ہے نہ صرف چھوٹے علاقوں میں بلکہ پوش ایریاز بھی اس بحران کا شکار ہیں گھنٹوں بجلی نہیںہوتی۔ تعلیمی ادارے،دفتروں حتی کہ کارخانہ بھی اس بحران کا شکار ہیں۔دوسری طرف شہری بجلی کے بھاری بلز کی ادائیگی پر مجبور ہیں ۔کراچی میں موسم گرما بہت سخت ہوتا ہے لیکن بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے متوسط طبقہ کے لوگ ائیر کنڈیشن تو دور کی بات ائیرکولر بھی استعمال نہیں کر سکتے ۔میری حکام بالا سے گزارش ہے کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے ساتھ بجلی کے نرخوں میں بھی مناسب کمی کریںتاکہ کراچی کے شہریوں کو مناسب داموں بلا تعطل بجلی میسر آسکے۔ (کشمالہ رضوان شادمان ٹو بفرزون کراچی)