لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) انجمن شہر یان نے طیارہ حا دثے میں جاں بحق افراد کیلئے لبر ٹی چو ک میں دعا ئیہ تقر یب کاانعقاد کیا جس میں شہریو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شمعیں رو شن کیں۔انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہاجاں بحق افراد کو اﷲ جنت اور لو حقین کو صبر دے ۔ شہدا کے لواحقین سے مکمل ہمدردی ہے ،د کھ کی گھڑی میں ان کے سا تھ ہیں۔انہو ں نے کشمیر ی بھا ئیو ں سے اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے کہا ہم مقبو ضہ کشمیر میں قتل عام اور کر فیو کے بھار تی اقدام کی بھر پور مذ مت کر تے ہیں،بلو چستان کو توڑنے والو ں کے نا پاک عزام خاک میں ملا دیں گے ۔