لاہور (92 نیوزرپورٹ) چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو بنانے والی خاتون کے فراڈ کے متاثرہ مزید افراد سامنے آ گئے ۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے کہاطیبہ گل اور فاروق نول متعدد سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کر چکے ہیں۔طیبہ گل کے فراڈ سے متاثرہ خاتون صبا حامد نے کہامجھ سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر تیس لاکھ روپے لوٹے گئے ، اس کے بعد طیبہ گل نے ایف آئی آر بھی درج کرا دی اور بلیک میل کرتی رہی۔دوسری متاثرہ خاتون شمشاد جہاں نے کہا اس گروہ کے پی ٹی ایم افغانستان اور دیگر ملک دشمن طاقتوں سے رابطے ہیں۔متاثرین نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ اس گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔