کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ12مئی کی تحقیقات سے متعلق حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکیااورعدالت نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق جواب کیلیے 2ماہ کی مہلت دے دی۔پیرکوسماعت کے موقع پرسندھ حکومت نے پرانی جے آئی ٹی رپورٹس پیش کی جس میں بتایاکہ سانحہ12مئی کے 42 متاثرین کومعاوضہ اداکیاجاچکا،عدالت نے جے آئی ٹی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ پرعدم اطمینان کیا۔عدالت نے دیئے گئے معاوضے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔درخواست گزارنے کہاکہ حکومت کو2ہفتے میں جے آئی ٹی بنانے کاحکم دیاتھا، کئی ماہ گزرنے کے باوجودجے آئی ٹی نہیں بنی۔