مکرمی !کوئی بھی معاشر ہواس میں اقلیتوں کے حقوق کاخاص خیال رکھاجاتاہے ابھی چند ماہ قبل پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کاخیال رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت نے اہم اقدام اٹھایاجس میں اقلیتی ہندوئوں کیلئے مندراسلام آباد میں تعمیرکی منظوری دی جسے عالمی سطح پرخوب سراہ گیا اوراس بات کو واضع کردیاکہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کاکتناخیال رکھتاہے اس کے برعکس بھارت مودی شیطان اوراس کے چیلوں نے ہمیشہ اقلیتوں خاص کرمسلمانوں کا جیناحرام کررکھاہے۔ اپنی نفرت کی شدت کو دنیاکے سامنے رکھتے ہوئے بابری مسجد کو شہید کردیاجس سے پوری دنیاکے مسلمانوں نے مزاحمت کی جس کے بعداس نامراد حکومت نے اس احتجاج کو غم وغصہ میں تبدیل کرنے کیلئے بابری مسجدکی جگہ پر مندرکی تعمیرکروادی جس سے پوری دنیاکے مسلمانوں نے مودی حکومت کے خلاف خوب مظاہرے کیے۔ اس بات سے یہ واضع لگ رہاہے کہ اگلی حکومت مودی کی تونہیں آئے گئی کیونکہ مودی نے ہمیشہ مسلمانوں، ہندئوں اور سکھوں کولڑوایاہے اب یہ بات پوری دنیا کو سمجھ آ رہی ہے۔ 11 اگست کو اقلیتوں کاقومی دن منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد اقلیتوں کے حقوق اجاگرکرناہے حصول پاکستان اوربقائے پاکستان میں اقلیتوں کاکردارقابل فخرہے۔ مودی آج مسلم کمیونٹی کومٹارہا ہے اور بھارت کاہرفرد مودی بناہواہے۔ آج ہماری حالت یہ ہے کہ مسلمان الگ الگ فرقے میں بٹ کرایک دوسرے پرہی کافرکے فتوے لگارہے ہیں۔ (علی جان ‘ لاہور)