لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے میں احتساب کا نظام رائج کرنے کا فیصلہ‘ڈائریکٹر جنرل نے ویجیلینس اینڈ مانیٹرنگ سیل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔احتساب سیل افسران و ملازمین کی طرف سے شہریوں سے ناجائز مطالبات کرنے کی شکایات پر نظر رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کرپشن اور بدعنوانی کی شکایات کی خاتمے کیلئے ادارے میں احتساب کا نظام رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے ایل ڈی اے میں ویجیلینس اینڈ مانیٹرنگ سیل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔یہ احتساب سیل ڈائریکٹر جنرل کی ذاتی نگرانی میں کام کرے گا اور افسران و ملازمین کی طرف سے شہریوں سے ان کے کام کرنے کے عوض ناجائز مطالبات کرنے کی شکایات پر نظر رکھے گا۔