ظفروال( تحصیل رپوڈر) نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والا انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن ظفروال سیکٹر کے سرحدی گاؤں سکروڑ سے برآمد ہوا۔ اینٹی ٹینک مائن 14پاؤنڈ وزنی ہے ۔گزشتہ ایک ماہ میں برآمد ہونے والا یہ چوتھا مائن ہے سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ نارووال نے اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا ہے ۔