اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اثاثوں میں تضاد دور کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز مختلف معاملات پر سماعت کی۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو پولیٹیکل فنانس ونگ کے ساتھ بیٹھ کر اثاثوں میں تضاد کا معاملہ حل کر نے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی بھی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کی الیکشن کمیٹی کے ممبر صدیق مرزا سے تحریری جواب کرلیا اور سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کے اثاثوں میں تضاد سے متعلق کیس پر بھی سماعت کی۔ خالد مقبول صدیقی کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کو اثاثوں میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔