اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپوزیشن کی اے پی سی سے تقریر کو نیوز چینلز پر نشر کرنے کی اجازت دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاونین اور مشیروں کی جانب سے نواز شریف کی تقریر کو روکنے کے حوالے سے پیمرا کو خط لکھنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف جھوٹ بولیں گے ، ان کو جھوٹ بولنے دیں، عوام کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے ،اسلئے نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے ، نواز شریف اپنی تقریر سے خود ایکسپور ہونگے ۔