لاہور(کلچرل رپورٹر)سابق اداکارہ عائشہ خان نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائشہ خان اور اْن کی بیٹی ماہ نور ایک جیسے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یہ تصویریں اْنہوں نے اپنے گھر کے گارڈن میں لیں۔عائشہ خان نے کیپشن میں اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے لکھا کہ ’میں تمہیں سمجھ گئی۔‘سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگز MahnoorKiMama اور MothersDay بھی استعمال کیے ۔عائشہ خان نے صرف 28 گھنٹے پہلے ہی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔