نئی دہلی (نیٹ نیوز) معروف بھارتی اداکار جیکی شیروف کی اہلیہ عائشہ شیروف نے جم میں 95 کلو وزن اٹھا کر سب کو ہی حیران کر دیا۔ عائشہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہو رہی ہے اور جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جم میں 95 کلو کے ساتھ ڈیڈ لفٹس کر رہی ہیں، مداحوں اور شوبز شخصیات نے عائشہ شیروف کی بہت تعریف کی کہ وہ 60سال کی عمر میں بھی اپنی فٹنس کا اتنا خیال رکھ رہی ہیں۔جیکی اور عائشہ کے بیٹے اداکار و ڈانسر ٹائیگر شیروف اور انکی بہن کرشنا شیروف بھی اکثر اپنی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔