لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ عائشہ عمر کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑیں۔ عائشہ عمر نے کہا کہ ہر سال کراچی میں موسم گرما میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس سے تین کروڑ آبادی والے بڑے شہرمیں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی قیمتیں تو بڑھا دیتی ہے لیکن موسم گرما میں طلب کے مطابق بجلی کی رسد پوری نہیں کر سکتی بلکہ دو سے تین گنا زائد بل بھجوائے جاتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ جس ملک میں بجلی کی طلب کو پورا نہ کیا جا سکے وہ کیا ترقی کرے گا اور ویسے بھی کراچی معیشت کا حب ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہر طرح کی صنعتیں زوال کا شکار ہیں۔
عائشہ عمر کراچی میںلوڈ شیڈنگ کیخلاف پھٹ پڑیں
منگل 14 جولائی 2020ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ عائشہ عمر کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑیں۔ عائشہ عمر نے کہا کہ ہر سال کراچی میں موسم گرما میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس سے تین کروڑ آبادی والے بڑے شہرمیں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی قیمتیں تو بڑھا دیتی ہے لیکن موسم گرما میں طلب کے مطابق بجلی کی رسد پوری نہیں کر سکتی بلکہ دو سے تین گنا زائد بل بھجوائے جاتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ جس ملک میں بجلی کی طلب کو پورا نہ کیا جا سکے وہ کیا ترقی کرے گا اور ویسے بھی کراچی معیشت کا حب ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہر طرح کی صنعتیں زوال کا شکار ہیں۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 14 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں