شیخوپورہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے کہا ہے کہ فلم ’’عشق میرا انمول‘‘ میں ان کا کردار انتہائی جاندار ہے اس میں انہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ، فلم بینوں کیلئے یہ فلم2020کی ایک بہترین فلم ثابت ہوگی جس میں روائتی اداکاراؤں سے ہٹ کاسٹ کرنے سمیت نہایت جاندار کونٹینٹ پیش کیا گیا ہے فلم میں راحیلہ آغا، نادر ہ چوہدری ، صائم علی ، دردانہ رحمان، موسمہ علی دیگر ٹیلنٹیڈ اداکار کاسٹ کئے گئے ہیں۔