لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ عائزہ خان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت جوڑا پہنا ہوا ہے اور اْس کے ساتھ ہی زیور اور ماتھے پر بندی بھی لگائی ہوئی ہے ۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائزہ خان نے ایک لطیفہ بھی لکھا۔