فیصل آباد، اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی، این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ میں سابق و زیر اعظم نوازشریف ، لیگی رہنمائوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعدمرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ زہرہ بیگم سابق ایم این اے اور سابق میئر فیصل آباد چودھری شیرعلی کی اہلیہ تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق زہرہ بیگم کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔مرحومہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں۔بعد ازاں شام کے وقت حمزہ شہباز بھی فیصل آباد پہنچے اور چودھری شیر علی اور عابد شیر علی سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج سہ پہر چار بجے ان کی رہائشگاہ کشمیر ہاؤس خالد آباد میں ہوگی۔ زہرہ بیگم