اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی،آن لائن) حکومت نے پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے ایک ایئر افسر اور 10 ایئر کموڈور افسران کو ترقی دے دی۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ایئر افسر کو ایئرمارشل جبکہ 10 ایئرکموڈور کو ایئروائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔بیان میں بتایا گیا کہ ایئروائس مارشل عامر مسعود کو ایئرمارشل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ ترقی پانے والے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم، ایئروائس مارشل محمد سرفراز، ایئروائس مارشل کاظم حماد، ایئر وائس مارشل عامر رشید، ایئر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ایئروائس مارشل محمد جمال ارشداور ایئروائس مارشل شکیل غضنفر کا تعلق جی ڈی پی برانچ سے ہے ۔انجینئرنگ برانچ سے ایئروائس مارشل عرفان ظہیر، ایئروائس مارشل آصف مقصود اور ایئروائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔