لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکارہ عاصم اظہر کے درمیان راستے جدا ہوں گے ، اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے اپنے تعلقات کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر متعدد انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔ عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ کے چاہنے والوں کو اب بس ان کی شادی کا ہی انتظار تھا لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر نے لائیو سیشن میںکہا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں ۔