کراچی(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف سندھ کے صدرڈاکٹرعارف علوی کوصدرپاکستان بنانے کے لیے تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے لابنگ شروع کردی ہے اوراس سلسلہ میں چیئرمین عمران خان نئے صدرکے تقررکے لیے جن 5شخصیات کے ناموں پرمشاورت کریں گے ان میں ڈاکٹر عارف علوی کا نام بھی شامل ہے ۔ تحریک انصاف کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعارف علوی کو صدر پاکستان بنائے جانے پرابتدائی مشاورت ہوئی تاہم حتمی فیصلہ چیئرمین عمران خان کوکرنا ہے اور وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد وہ اس معاملے پرمشاورت کا آغازکریں گے ۔ ڈاکٹرعارف علوی این اے 247 کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست اور بااعتماد ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔