لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار عارف لوہار نے نیا گانا ''تنہائی ''لانچ کردیا۔اس ویڈیو سونگ کو عارف لوہار نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگرسوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے ۔اس ضمن میں عارف لوہار نے بتایا کہ کرونا کی صورتحال میں بہت سے لوگ دوسرے ملکوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں سفری پابندیوں سمیت اپنوں کی جدائی برداشت کرنا پڑرہی ہے ،عارف لوہار کا کہناتھا کہ میں نے اس صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے۔