لاہور(کلچرل رپورٹر) زیر اہتمام جشنِ آزادی کے حوالے سے ملی نغموں کا پروگرام ’’ایہہ دیس میرا اے کرماں والا‘‘ منعقد کیا گیا۔ جس میں نوجوان گلوکاروں کے ساتھ ساتھ معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دیگر گلوکاروں میں اُن کے بیٹے علی لوہار، عامر لوہار، عالم لوہار کے علاوہ عقیل طاہر، روحیل وقاص، محسن علی بری، جہانزیب اور ہما عمران نے بھی ملی نغمے پیش کیے ۔اس خوبصورت تقریب میں پٹیالہ گھرانے کے نوجوان گلوکار سلیمان امجد امانت علی خان اور علی امجد امانت علی خان کے گائے ہوئے ملی نغمے ’’وطن کی مٹی درود تجھ پر‘‘ کا افتتاح کیا گیا جس کے شاعر ڈاکٹر جواز جعفری ہیں۔