لاہور( شوبز ڈیسک) نامور گلوکار عارف لوہار کے صاحبزادوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے غیر ملکی وفد کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور خوب داد وصول کی ۔ تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار عارف لوہار کے صاحبزادوں علی لوہار، عامر لوہار اور عالم لوہار نے پاکستان کے دورے پر آئے غیر ملکی وفد کے سامنے الحمرا میں پرفارمنس دی ۔غیر ملکی وفد تینوں بھائیوں کی شاندار پرفارمنس پر حیران رہ گیا اور انہیں بھرپور داد دی ۔ غیر ملکی وفد نے تقریب کے اختتام پر بھی تینوں بھائیوں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے ان سے فن کے بارے میں بھی گفتگو بھی ۔یاد رہے کہ عارف لوہار کے صاحبزادے مقامی لوگوں کے سامنے متعدد بار پرفارمنس دے چکے ہیں تاہم کسی غیر ملکی وفد کے سامنے ان کی پہلی پرفارمنس تھی جسے بیحد سراہا گیا ۔