ریاض (این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر عازمین حج کیلئے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم کش سپرے کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق مسجد نمرہ میں نیا ائیرکنڈیشن سسٹم آپریشنل کر دیاگیا ہے جبکہ عازمین کے لیے سپیشل واش روم تیار کرائے گئے اور ان کے لیے خصوصی گزر گاہیں بھی بنائی گئی ہیں۔مسجد نمرہ میں ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر قالین بچھائے گئے ہیں، اس کے علاوہ مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرے اور حج کرنے والوں کے لیے رہنما سکرین بھی نصب کی گئی ہیں۔مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کو بھی تمام سہو لتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے ۔