مکہ مکرمہ(این این آئی) عازمین حج کے رش کی وجہ سے غلاف کعبۃ اﷲ ( کسوہ) کے نچلے حصے کوجمعۃ المبارک سے زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا جس کے بعد باقی حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے ۔ سفید کپڑا جس سے کعبۃ اﷲ کو ڈھانپا گیا ہے اس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحرمین الشریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو غلافِ کعبہ (کِسوہ) کے نچلے حصّے کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا ۔ اس کے بعد باقی رہ جانے والے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے ۔ حج بیت اﷲ کے اختتام پر حسب معمول کسوہ کو پرانی حالت پہ بحال کردیا جائے گا۔