لاہور(خبرنگارخصوصی)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں نے مربوط انداز سے کام کیا۔اﷲ تعالی کے فضل و کرم ، تمام اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون کی بدولت عشرہ محرم الحرام پر امن رہا ہے ۔صوبے بھر میں کہیں بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ عاشورہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں کی کارکردگی شاندار رہی ہے اگر ادارے اسی جذبے اور فرض شناسی سے فرائض اداکرتے رہیں تو بہت جلد ہم اپنی منزل پا لیں گے ۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ عزاداروں ،ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی اور طے شدہ حکمت عملی پر پوری طرح عمل درآمد یقینی بنا کر سماج دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایاہے ۔انہو ں نے کہاکہ پوری قوم نے اتحاد اور نظم وضبط کا مظاہرہ کیا،اسی جذبے اور اتحاد کی قوت سے نئے پاکستان کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔