کراچی(شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاصم اظہر پر سوشل میڈیا پر ان کے مقبول گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ کو چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔عاصم اظہر کے 2018 میں ریلیز ہونے والے گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی اور پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اس گانے کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔ یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 107 ملین بار (17 کروڑ بار) دیکھا جا چکا ہے ۔