لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے 'تم تم' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، گانے میں ٹک ٹاک سٹار اریکا حق بھی شامل ہیں۔ عاصم اظہر اور اریکا حق کے نئے گانے 'تم تم' کو ریلیز کردیا گیا، گانا سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تم تم گانا 6 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں محبت کرتے نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے۔