لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارعاصم اظہر نے اپنے نئے پراجیکٹ میں معروف ٹک ٹاکر اریکہ حق کا کاسٹ کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ عاصم اظہر ان دنوں اپنے نئے گانے کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں جس کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اریکہ حق کیساتھ موجود ہیں ۔ گانے میں ماڈل منتخب ہونے کی خبر کے بعد صارفین اریکہ حق اور عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر کا انتخاب بالکل بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ اس لڑکی میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔