لاہور( کلچرل رپورٹر ) عاطف اسلم نے آن لائن میوزک شروع کر دیا ہے جس پر صارفین بے حد خوش ہیں، تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کی آوازکے دیوانے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں۔ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور ومعروف کلام ’’تاجدارحرم‘‘ اورحمد باری تعالیٰ ’’وہی خدا ہے ‘ ‘کی پزیرائی دنیا بھرمیں ہوئی تھی۔ اب عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے سننے والوں پررقت طاری کردی۔ گلوکار عاطف اسلم نے آن لائن میوزک شروع کردیا ہے ،سوشل میڈیا اکائونٹ پر آکر لوگوں کی فرمائش پر ان کے پسندیدہ گانے گائے ، اس موقع پر عاطف اسلم نے اپنی آواز میں قوالی بھی سنائی۔