کراچی(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سماجی تنظیم فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے گجر نالے کے کچرے پر وزیراعلیٰ سندھ کی تصویر لگاکر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا، ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں متوقع مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے بعد بھی سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کا کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے شہر میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے ، انہوں نے گجر نالے پہنچ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے وزیراعلیٰ کی تصویر کچرے پر لگادی، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ادھر آئیں اور اپنی رین ایمرجنسی کے دعوے دیکھ لیں۔