لاہور (خصوصی رپورٹ ) عالمی سطح پر پاکستانی بیانیے کو تسلیم کیا جانے لگا ہے کہ یہ بھارت اور اس کی دہشت گرد پراکسیز ہیں جو پاکستان کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پہلے امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل کیا اور اب عالمی عدالت انصاف نے بھی بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن جھادیو کے کیس میں پاکستانی موقف کو تسلیم کر لیا۔ کلبھوشن جھادیو نے بلوچستان میں ان ’’ لاپتہ افراد ‘‘ کے ذریعے دہشتگر کارروائیوں کا اعتراف کیاجن سے متعلق پراپیگنڈا مہم چلانا میر جعفروں کا شیوہ ہے ۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کے عدالتی نظام بشمول ملٹری کورٹس پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ دیسی لبرلز اور میر جعفروں کیلئے دوہرا جھٹکا ہے کہ وہ امریکی مذمت کے باعث بی ایل اے کی حمایت نہیں کر سکتے اور پی ٹی ایم بھی خاموش ہے اور دہشتگردی اور غیرملکی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد کی بنا پر عدالتوں میں ٹرائل کا سامنا کر رہی ہے ۔ تاہم وہ مودی اور دیول سے پاکستان کیلئے مسائل پیدا کرنے اور فنڈز اکٹھے کرنے کی اپیل کر سکتے ہیں کیونکہ آج کل پاکستان میں ڈالروں کے بغیر زندہ رہنا محال جو ہے ۔