برلن(اے ایف پی )عالمی طاقتوں نے برلن میں ایک سربراہی اجلاس کے دوران ہتھیاروں کے پابندی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کی جنگ میں "مداخلت سے باز آنے " کا عہد کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیرس نے کہا تمام شرکاء نے لیبیا میں مسلح تصادم یا داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا عہد کیا ہے ،جبکہ چانسلر انجیلا مرکل نے مزید کہا کہ "اس معاہدے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ ہم اسلحے کے پابندی کا احترام کرنا چاہتے ہیں جس پر سختی سے قابو پالیا جائے گا۔جرمنی نے ایران کے حوالے سے یورپی پالیسی کی پھر توثیق کردی۔