دی ہیگ ( اے ایف پی ) عالمی عدالت برائے جرائم (آئی سی سی) نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اوردرخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دیا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے حالانکہ میانمار عالمی عدالت کا رکن نہیں لیکن چونکہ یہ جرائم بنگلادیش کی سرحد کے قریب پیش آئے ہیں اور بنگلادیش عالمی عدالت کا رکن ہے اس لیے عدالت کا دائرہ اختیار موجود ہے ۔