لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام تقریری مقابلہ بسلسلہ تحفظ ختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن میں منعقد ہوا۔شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، مولانا ڈاکٹر عبدالواحدقریشی،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا سید سردار شاہ ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانامختار الحق ظفر، مولانا محمدحسین، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا مفتی محمدساجد لاہوری ودیگر علماء اور طلباء نے شرکت کی۔تقریری مقابلہ میں پچاس سے زائد شرکاء نے عقیدہ ختم نبوت کے متعلق اکابرین کی زیرنگرانی خطابات کیے ۔ تقریری مقابلہ میں اول دوم سو م آنے والوں کو نقد کیش انعامات اور منتخب کتب دی گئیں اور باقی تمام شرکاء کو کتب اور لٹریچر دیا گیا۔