اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر، محافظ اور پی سی تھری کی انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائزIMX-19میں شرکت کی۔ پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایکسرسائز بحیرہ عرب، خلیج عمان اور خلیج فارس میں منعقد کی گئی۔ اس ایکسرسائز میں50سے زائد ممالک کی( افواج نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایکسرسائز کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایکسرسائز IMX-19کے دوران پی این ایس شمشیر اور محافظ نے مسقط اور بحرین کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موْقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی۔