ماسکو (صباح نیوز)روس کے وزیراعظم دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاملات حل کرنے کے لیے جی۔8 سربراہی اجلاس اب صحیح پلیٹ فارم نہیں اور یہ ذمہ داری اقوام متحدہ کو سنبھال لینی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں یہ کہتے ہوئے باہر نکال دیاکہ آپ اس فارمیٹ کے لیے فٹ نہیں اور اب وہ ہمیں دعوت بھیج رہے ہیں کہ آپ ہمیں قبول ہیں لیکن اب معاملہ یہ نہیں ہے کہ ہمارے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا ۔