پیرس (این این آئی)دنیا کے مقبول ترین افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ۔مینو دیبینگو کا تعلق فرانس سے تھا جبکہ ان کی عمر 86 برس تھی۔وہ کووڈ-19 سے مرنے والے پہلے عالمی شہرت یافتہ سٹارز میں سے ایک ہیں۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ 61 سالہ سابق ماڈل لنڈا لیسارڈی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔