بینگلورو(نیٹ نیوز) بھارتی سافٹ ویئر انجینئر اپنے فارغ وقت میں چاک کو خاص دھاتی کیل سے کرید کر ان پر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں اور وہ مشہور شخصیات، سیاستداں اور ہندومت کی دیوی دیوتاؤں کے منی ایچر چاک ماڈل بناتے ہیں،سچن پڑھنے میں بہت اچھے تھے اور سکول میں انہیں بلیک بورڈ پر نوٹس لکھنے کے لیے بلایا کرتے تھے ، اسی لیے چاک سے ان کی محبت بڑھتی ہی چلی گئی،سچن نے بتایا کہ سکول میں پرکار، شارپنر اور پنوں سے چاک پر نام اور الفاظ لکھتا اور دوستوں کو تحفے میں دیتا رہا، اب ایک مجسمہ مکمل ہونے میں پانچ سے چھ گھنٹے لگتے ہیں، اگر کام مزید باریک ہو تو 130 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں،۔ اب تک 200 سے زائد منی ایچر مجسمے بناچکا ہوں جن میں تاج محل جیسا شاہکار بھی شامل ہے