لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں محمد عامر اور وہاب ریاض کی عدم شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختصر فارمیٹ میں دونوں سب سے بہترین بائولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاب اور عامر کو سکواڈ میں ہونا چاہئے تھا ، اگر دونوں کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باعث نکالا گیا ہے تو یہ مسئلے سے نمٹنے کا مناسب حل نہیں کیونکہ دونوں سینئر ہیں اور سلیکٹر کو ان سے فائدہ لینا چاہیے کیونکہ ٹی 20 ورلڈکپ قریب ہے ۔انضمام الحق مختصر فارمیٹ کیلئے قومی سکواڈ میں بے جا تبدیلیوں پر بھی ناخوش نظر آئے ۔