لندن (92 نیوزرپورٹ)کروناوائرس کے خلاف پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نے اسلام آبادباکسنگ اکیڈمی حکومت کودینے کااعلان کردیا،عامرخان کے مطابق لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کرداراداکرناچاہتے ہیں،باکسنگ جم میں ایک ہزاربیڈرکھنے کی گنجائش ہے ،باکسنگ رنگ ہٹادینگے تاکہ مزیدجگہ بن سکے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل باکسر نے انگلینڈ میں اپنے ایک شاپنگ مال کو بھی کرونا کیخلاف جنگ میں ہسپتال بنانے کیلئے دے دیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لوگ اس جان لیوا وائرس سے بچنے کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور گھر میںرہیں ۔