لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ساتھی باؤلر وہاب ریاض اور محمد عامر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔ان خیالات کا اظہار حسن علی نے آئی سی سی کے ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا۔حسن علی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں محمد عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی دیکھی ہے۔ دونوں کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔