لاہور(سپورٹس رپورٹر) نواں عامر کیبلز ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہورہا ہے ۔ افتتاحی میچ میں عامر کیبلز اور ہجویری سپورٹس مدمقابل ہو ں گی ۔ٹورنامنٹ میں شریک 19 ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ تمام میچز شاہ فیصل گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے ۔