لاہور(خبرنگارخصوصی)تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیر جٹ کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اس سلسلہ میں انہیں آگاہ کردیا گیا ، عائشہ نذیر جٹ کو شہباز گل کی جگہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے چند دنوں تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔