اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مذہب کے نام پرشراب کی فروخت کے کیس میں فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ پاکستان یونائٹیڈکرسچین موومنٹ اور سنٹر فار رول آف لا ء کی درخواست پرسماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ماجدبھٹی نے کہا عیسائی مذہب میں شراب ممنوع ہے ، مذہب کے نام پر شراب کی فروخت کی اجازت پرپابندی لگائی جائے ، عیسائیت کے نام پر340 لائسنس ہولڈرزکی لسٹ عدالت میں پیش کی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔