لاہور (کلچرل رپورٹر )اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عبایا 13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے ، اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو عبایا ہی پہنتی ہوں، ہمیں اپنی سوچ میں توازن لاناہوگا، بے جا مداخلت کی قائل نہیں ہوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمیں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کو اپنی ثقافت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی حدود و قیود کا علم ہونا چاہیے اور جب آپ اس دائرے سے باہر نکلیں گے تویقیناپھر باتیں بھی ہوں گی اور اس کا دلیل کے ساتھ جواب نہیں دیا جا سکتا۔اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ افغانستان کا علاقہ قندھار بہت پسند ہے اور میں وہاں جانا پسند کروں گی ۔