میلبورن(نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے فٹبال میچ کے دوران بم دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ معروف مسلم سکالرعبدالناصر بن بریکہ کی شہریت منسوخ کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان پر دہشتگردوں کی ایسی ٹیم کی سربراہی کا الزام تھا جس نے ملبورن میں 2005 میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم میں بم نصب کیا تھا۔آسٹریلیا کی عدالت نے ا نکو دہشتگردی کی تربیت دینے ، دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ممنوعہ مواد رکھنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔عبدالناصر کو عدالتی سزا کے بعد آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے ان کی شہریت منسوخ کردی تاہم وہ سزا کاٹنے تک آسٹریلوی شہری ہی تصور کیے جائیں گے ۔ وہ پہلے شخص ہوں گے جن کی شہریت ملک میں رہنے کے دوران منسوخ کی گئی۔ عبدالناصر کے وکلاء شہریت کی منسوخی کے خلاف 90 دن میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔